جھنگ ، پولیس مقابلہ میں پولیس کے تین جوان شہید ، اشتہاریوں کا ایک ساتھی ہلاک ، ایک خاتون زخمی
پیر 3 دسمبر 2012 20:21
(جاری ہے)
مقابلے کے دوران پولیس کے تین جوان ہیڈ کانسٹیبل عبدالرزاق،لیاقت نول اور ایلیٹ فورس کا سپاہی خدابخش شہید ہو گئے جبکہ گاوٴں کی ایک خاتون رانی بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے رمضان عرف رمضانی بلوچ کا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا ۔جبکہ رمضان عرف رمضانی بلوچ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ایلیٹ کانسٹیبل خدا بخش کو زخمی شدید زخمی حالت میں الائیڈہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ زخمی خاتون رانی بی بی کو سول ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن گراونڈ میں ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں آر پی او فیصل آباد آفتاب احمدچیمہ،ڈی پی او اختر عمر حیات لالیکا ،مولانا احمد لدھیانوی ،صدر بار غلام فرید نول ایڈ وکیٹ سمیت ججوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔نمازجنازہ کے بعد شہدا ء کی میتوں پر پولیس کی طرف سے آر پی او نے ڈی پی او کے ساتھ پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔اس موقع پر صدر بار نے بھی وکلاء اور ڈی سی او شاہد نیاز کے ہمراہ شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے ۔بعد ازاں آر پی او آفتاب احمد چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک نمبر 175 کے مقامی افراد نے پولیس پر پتھراوٴ کر کے پولیس ریڈ کو ناکام بنایا جس سے اشتہاریوں کو فرار ہونے میں مدد ملی ۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ جرائم پیشہ لوگوں کا گڑھ بن چکا ہے پولیس نے اشتہاریوں کی موجودگی کی کنفرم اطلاع پر ریڈ کیا تھا جس کو مقامی ڈھائی تین سو کے قریب اشتہاریوں کی برادری اورقوم کے لوگوں نے پولیس کو پتھراوٴ کر کے الجھایا اور اشتہاریوں کو بھاگنے کا موقعہ فراہم کیا ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ موچی والہ کے اس علاقہ میں وسیع پیمانے آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشتہاریوں سے مقابلہ شروع ہوتے ہی پولیس کا ایمونیشن ختم ہونے کی بھی انکوائری کی جائے گی ۔ایمونیشن ختم ہونے کا سوال میڈیا نے اٹھا کر نشان دہی کی جس پر آر پی او نے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.