قلات سمیت بلوچستان میں تعلیم کا حصول دہشت گردی کے باعث خواب بن چکاہے ،سازش کے تحت بلوچستان کو تعلیمی سرگرمیوں سے محروم رکھا جارہاہے، قلات کے مختلف علاقوں کے سکولوں میں دھماکے اور سکول وین پر حملے ناقابل برادشت ہیں،بلوچ تحریک برائے انسانی حقوق بلوچستان کی چےئر پرسن رابعہ بلوچ کی گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2012 21:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) بلوچ تحریک برائے انسانی حقوق بلوچستان کی چےئر پرسن رابعہ بلوچ نے کہا ہے کہ قلات سمیت بلوچستان میں تعلیم کا حصول دہشت گردی کے باعث خواب بن چکاہے ،سازش کے تحت بلوچستان کو تعلیمی سرگرمیوں سے محروم رکھا جارہاہے قلات کے مختلف علاقوں کے اسکولوں میں دھماکے اور اسکول وین پر حملے ناقابل برادشت ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ رابعہ بلوچ نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم کے حصول میں پوشیدہ ہے تعلیمی اداروں کو تباہ وبرباد کرکے بلوچ قوم سے دشمنی کی جارہی ہے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلباء وطالبات احساس محرومی کا شکار ہورہے ہیں ۔ اسکولوں کو تباہ وبرباد کرکے کسی کو آزادی نہیں ملتی بلکہ بلوچ قوم مزید پسماندگی کا شکار ہوجائے گی تعلیم کے حصول سے ہمیں شعور و آگاہی ملتی ہے بلوچستان کے نوجوان تعلیم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمے کرسکتے ہیں لیکن بلوچ دشمن قوتوں اسکولوں کو آگ لگا کر اسکولوں کی بندش سے بلوچ قوم کا مستقبل تاریک بنا رہے ہیں جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

رابعہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تعلیم دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ تعلیم سے محبت کرنے والے بلوچ نوجوان تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روش کر سکیں ۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سمیت اسکولوں میں جانے والے طلباء وطالبات کی حفاظت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔

بلوچستان کے نوجوانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت ولگن سے تعلیم حاصل کرکے ہر میدان میں کامیاب ہوکر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ رابعہ بلوچ نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروٴائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ، بم دھماکوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے عوام کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :