میں نے شوبز چھوڑا نہیں کچھ مصروفیات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی‘حنا شاہین

پیر 10 دسمبر 2012 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔10دسمبر 2012ء) اداکارہ حنا شاہین نے کہا ہے کہ میں نے شوبز چھوڑا نہیں کچھ مصروفیات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی‘ آئندہ سال سے دوبارہ فلموں اور اسٹیج میں نظر آؤں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حنا شاہین نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں یہ الٹ ہی معاملہ ہے جہاں پر اگر کوئی چند دن کیلئے بھی اپنی مصروفیات کے باعث اندرون یا بیرون ملک چلا جائے تو فورا یہ پراپیگنڈا شروع کردیا جاتا ہے کہ متعلقہ اداکار نے شوبز چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ میں نے چند ماہ سے شوبز سے کنارہ کشی کی ہوئی ہے لیکن یہ کنارہ کشی مکمل نہیں عارضی تھی میں آئندہ ماہ سے ایک مرتبہ پھر اسٹیج ڈراموں میں نظر آؤں گی۔

متعلقہ عنوان :