پنجاب میں 10لاکھ کھوسے ہیں ،میرانام ”کھوسہ صاحب“ نہیں سردار ذوالفقار کھوسہ ہے ، ذوالفقار کھوسہ نے ”کھوسہ صاحب “ کہنے پر صحافی کو ڈانٹ پلادی‘ صحافیوں کالیگی رہنماء کے رویے پر اظہار ناراضگی

جمعرات 13 دسمبر 2012 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) وزیر اعلی مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے ”کھوسہ صاحب “ کہنے پر صحافی کو ڈانٹ پلادی جبکہ صحافیوں کا ذولفقار کھوسہ کے رویے پر سخت اظہار ناراضگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے سردار ذوالفقار کھوسہ سے سوال کر نے کیلئے انکو ”کھوسہ صاحب “سے مخاطب کیاتو اس پر ذوالفقار کھوسہ نے متعلقہ صحافی کو ڈانٹ پلادی اور کہا کہ آپ کو میرا پورا نام لیتے ہوئے کوئی تکلیف ہوتی ہے ؟پنجاب میں 10لاکھ کھوسے ہیں میرانام ”کھوسہ صاحب“ نہیں مجھے سردار ذوالفقار کھوسہ ہی کہا جائے جس پر صحافی نے کہا کہ اگر گور نر پنجاب لطیف خان کھوسہ سمیت دیگر بھی کھوسہ ہیں تو یہ آپ کے خاندان کیلئے ایک اعزاز ہے جس پر انکا کہنا تھا کہ خدا کا خوف کر ے؟گور نر کھوسہ کا ہمارے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :