گینگنم سٹائل دو ہزار بارہ کا سب سے مقبول ترین گانا

ہفتہ 15 دسمبر 2012 14:06

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15دسمبر 2012ء)گینگنم سٹائل سال دو ہزار بارہ کا سب سے مقبول ترین گانا بن گیا،اسی کروڑ سیزائد افراد ویڈیو سے محظوظ ہوئے۔کورین گلوکار کے گینگنم اسٹائل نے دنیابھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور گلوکار کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سال دو ہزار بارہ کے دوران نیٹ پر اسی کروڑ سے زائد افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا اور اس کی نقول تیار کیں۔کورین گلوکار نے دنیا بھر میں اپنی ویڈیو کی پروموشن بھی کی ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات اور واشنگٹن میں کرسمس کنسرٹ میں امریکی صدرباراک اوباما کو بھی اپنے اسٹائل سے محظوظ کیا۔ معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئر کو ڈانس بھی سکھایا۔