معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا

ٹک ٹاکر کوامیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا،غیرملکی میڈیا

جمعرات 12 جون 2025 15:39

معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم کو امریکا میں حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیگالی ٹک ٹاکر کو امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر 6 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ زیرِ حراست ٹک ٹاکر خابی لیم کو چھوڑ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ امریکا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔اٹلی کے شہری 25 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے انہیں ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر حراست میں لیا تھا۔امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے بعدازاں تصدیق کی ہے کہ خابی لیم کو اسی روز رضاکارانہ طور پر واپسی کی اجازت دے کر چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ امریکا چھوڑ کر روانہ ہوگئے تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس دن واپس روانہ ہوئے۔