پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

رجب بٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی

جمعرات 12 جون 2025 13:50

پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) سیشن کورٹ لاہور نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

رجب بٹ کی جانب سے معروف قانونی ماہر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، رجب بٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے پولیس کو رجٹ بٹ کو گرفتار کرنے سے 21جون تک روک دیا، عدالت نے رجب بٹ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔رجب بٹ کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، رجب بٹ کے خلاف پیکا قوانین اور 295سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔