یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور

جمعرات 12 جون 2025 13:09

یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو 18 جون تک ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے کیس کی جمعرات کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

تھانہ نواب ٹاون پولیس نے مقدمہ ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی مدعیت میں درج کر رکھا ہے، جس میں الزام ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی جبکہ سیشن عدالت میں یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پولیس کو 21 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے رجب بٹ کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔ ملزم کے وکیل معروف قانون دان میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔