کراچی اور پشاور میں پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے چار واقعات‘ 4خواتین ہیلتھ ورکر ز سمیت 5جاں بحق‘ 5 زخمی ‘ عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں پولیو مہم روک دی‘ انسداد پولیو کنٹرول روم بند کردیا گیا
منگل 18 دسمبر 2012 15:07
(جاری ہے)
اس کے بعد اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پولیو ٹیم کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جس سے ایک لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق ہوگئی ، جبکہ تیسرا واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے خاتون سمیت دو ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئے‘ کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والی ہیلتھ ورکرز کی شناخت فریحہ‘ مدیحہ‘ نسیم اختر اور کنیز کے نام سے ہوئی ہے ۔
کراچی میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں پولیو مہم روک دی اور انسداد پولیو کنٹرول روم کو بند کردیا گیا۔ پولیو مہم روکنے کے فیصلے سے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے‘ صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے پولیو ٹیموں پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرہمارے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے انہیں گھر گھر جا کر قطرے پلا رہے ہیں لیکن ملک و قوم کے دشمن ان کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ ان انسانیت دشمن دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے اٹھ کھڑی ہو اور حکومت کا ساتھ دے ۔ دریں اثناء پشاور میں بھی ایک پولیو ٹیم کو شرپسندوں نے نشانہ بنایا اور فائرنگ سے ایک خاتون ہیلتھ ورکر کو زخمی کردیا جسے ریڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا‘ سر میں گولی لگنے کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پشاور میں متھرا کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملے میں دو ہیلتھ ورکر بہنیں زخمی ہوگئیں۔مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.