بھارت میں اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار ہونے والی لڑکی کوگہری دماغی چوٹ آئی ہے،وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے،سنگاپور کے ماوٴنٹ الزبتھ ہسپتال سے جاری بیان، مریضہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، تشخیص سے پتہ چلا ہے کہ اسے دل کا دورہ پڑنے ،پھیپھڑوں اور جسم میں انفیکشن ہے،انہیں گہری دماغی چوٹ پہنچی ہے‘سنگاپور کے ماوٴنٹ الزبتھ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر کیلون لوہ کی گفتگو
جمعہ 28 دسمبر 2012 15:17
(جاری ہے)
اسی بس میں سوار کچھ افراد نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی، پھر دونوں کو مارا پیٹا گیا اور خاتون سے جنسی زیادتی کی گئی۔
اس کے بعد دونوں کو چلتی بس سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔اس واقعے کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے متعدد شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں اور وزیراعظم سمیت حکومتی عہدیداروں نے ملک میں خواتین کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔پولیس نے اس گینگ ریپ کے مقدمے میں اب تک چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔اس واقعے کے بعد دہلی میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ پھوٹ پڑا تھا۔سنگاپور کے ماوٴنٹ الزبتھ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر کیلون لوہ نے کہا ہے کہ ’مریضہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔ تشخیص سے پتہ چلا ہے کہ اسے دل کا دورہ پڑنے کے علاوہ مریض کے پھیپھڑوں اور جسم میں انفیکشن ہے اور انہیں گہری دماغی چوٹ پہنچی ہے۔‘ادھردہلی میں قومی ترقیاتی کونسل کی میٹنگ میں وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا مسئلہ بہت اہم ہے اور اس کے لئے ایک کمیشن کا قیام کیا گیا ہے۔’جب تک خواتین کی حفاظت کو یقینی نہیں ہوتی تب تک سماج میں خواتین کے مثبت حصہ داری نہیں ہو سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.