سندھ بھر میں 3 د ن کیلئےسی این جی اسٹیشنز بند

منگل 1 جنوری 2013 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اہلیان سندھ کو سال نو کا تحفہ تین دن سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی شکل میں دیا۔ صوبے بھر کے گیس اسٹیشنز تین دن کے لیے بند کردیے گئے ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح آٹھ بجے سے بہتر گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔ گیس اسٹیشن جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ سردی کے باعث گیس کی ڈیمانڈ بڑھنے پر سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لیے بند کیا گیا۔ بندش سے پہلے لوگ گاڑیوں میں گیس بھروانے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے ۔

متعلقہ عنوان :