نہ قطار نہ انتظار، وزیراعلیٰ نے ملازمین کیلئے پنشن کے نئے نظام کا افتتاح کردیا، نئے نظام کے تحت پنشنروں کو ادائیگی ان کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ہوگی، دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کیا جائے گا،بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی ہونے سے پنشنرز کو تکلیف دہ مراحل سے نجات ملے گی، دفتری کارروائی بھی مختصر کردی گئی،وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاافتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 1 جنوری 2013 19:12
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے کر سفارش اور اقربا پروری کا خاتمہ کیا ہے۔
گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں تمام شعبوں میں شفافیت اور میرٹ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے تعلیم، صحت، فراہمی انصاف اور دیگر سماجی پروگراموں میں انصاف کی چھاپ نمایاں ہے اور تمام پروگراموں میں شفافیت اورمیرٹ کو اولیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کے جدید نظام کا اجرا صوبائی حکومت کا ایک اور انتہائی اہم اور قابل تحسین اقدام ہے جس سے لاکھوں ملازمین مستفید ہوں گے۔ انہوں نے پنشن کا جدید نظام متعارف کرانے پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ لاہور سے بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کئے گئے پنشن کے جدید نظام میں جنوبی پنجاب اور مرکزی پنجاب کے ایک ایک ضلع کو بھی شامل کیا جائے اور اس پروگرام کو صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کے جدید اور مربوط نظام کا اجرا آج سے کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر متعلقہ اداروں کے سربراہان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو نئے سال کی آمد پر یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ اس نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا حصول آسان بنانے کیلئے یہ تاریخ ساز نظام وضع کیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں پر پنشن کا یہ جدید نظام رائج کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے پنشن کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے تحت پنشن کی ادائیگی صرف کمپیوٹرائزڈ پنشن رول کے ذریعے ہوگی۔ نئے طریقہ کار کا اطلاق ان سرکاری ملازمین پر ہوگا جو یکم جنوری 2013 سے اپنی 60 سال کی عمر پوری کرکے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے۔ ایسے ملازمین کو کمیوٹیشن اور ماہانہ پنشن کی ادائیگی براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے طریقہ کار کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پنشن کی منظوری کیلئے دفتر ی کارروائی کو مختصر کردیا گیا ہے اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کی منظوری اورادائیگی کا مروجہ طریقہ کار دشوار اور وقت لیوا ہے۔ یہ طریقہ کار پاکستان بننے سے رائج رہا ہے جس کے تحت پنشنرز کو ذاتی طور پر خزانہ افسر کے روبرو پیش ہونا پڑتا ہے اور ہر ماہ صرف نیشنل بینک سے پنشن لینی پڑتی ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت پنشنر کسی بھی شیڈولڈبینک سے پنشن لے سکے گا یا اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے اپنی پنشن نکلوا سکے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کا جدید نظام سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے اور یہ ملک کی تاریخ کا منفرد نظام ہے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے ماہ جنوری میں ریٹائرہونے والے 20 ملازمین کو پنشن پے آرڈر بھی دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.