عام انتخاب میں مسلم لیگ (ن) بھرپورانداز میں کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق سمیت ہر صوبہ میں حکومت بنائے گی،مسلم لیگ (ن) صحت کے موجودہ بجٹ میں تین گنااضافہ کرکے اسے2018تک مجموعی قومی پیداوار کا2فیصد کردے گی، مسلم لیگ (ن) کی راہنما ڈاکٹر زمردیاسمین رانا کا کارکنان سے خطاب

منگل 19 مارچ 2013 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19مارچ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کی راہنما ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ عام انتخاب میں مسلم لیگ (ن) بھرپورانداز میں کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق سمیت ہر صوبہ میں حکومت بنائے گی،مسلم لیگ (ن) صحت کے موجودہ بجٹ میں تین گنااضافہ کرکے اسے2018تک مجموعی قومی پیداوار کا2فیصد کردے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو راناٹاؤن کے دورہ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حفاظتی حکمت عملی پرزیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے گی تاکہ صحت مندپر کم سے کم مضر اثرات پڑیں اور حکومت کو علاج کے لئے زیادہ اخراجات نہ کرنا پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں صحت کی قومی سہولیات کاجامع منصوبہ متعارف کرائیں گے،اس منصوبے میں نجی شعبہ بھی شریک ہوگااس منصوبے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر زمرد یاسمین نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قائم کی جائے گی،جسے خود مختار بورڈ آف گورنر چلائے گا ،جو علاقوں کے ممتازنمائندوں اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :