نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم، نگراں کیلئے پیش کئے گئے 4 ناموں میں نیا نام شامل نہیں ہوسکتا، چئیرمین کمیٹی غلام احمد بلور، کوشش ہے کہ 8 اراکین میں سے 6 کا وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو، خورشید شاہ
بدھ 20 مارچ 2013 18:44
(جاری ہے)
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کہا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی دو تہائی اکثریت سے نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کرے گی، کوشش ہے کہ 8 اراکین میں سے 6 کا وزیراعظم کے نام پر اتفا ق ہو، آج اجلاس میں جسٹس (ر) کھوسو اور رسول بخش پلیجو کا نام زیر غور آیا، آج کمیٹی کے چیئرمین غلام احمد بلور تھے، کل اپوزیشن رکن کمیٹی چیئرمین ہوگا۔
غلام احمد بلور نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے 4 ناموں میں نیا نام شامل نہیں ہوسکتا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل 11 بجے دوبارہ ہوگا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ضروری ہے کہ وہ غیر متنازع ہو، نگراں وزیراعظم اچھی شہرت والا اور غیر سیاسی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر اب نگراں وزیراعظم کیلئے کوئی نیا نام نہیں آسکتا، نگراں وزیراعظم کی اہلیت کیلئے چنداصول طے کرلئے۔ فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہوجائے، پارلیمانی کمیٹی کے پاس نام بدلنے کا اختیار نہیں، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ آئین اور جمہوریت کی روح کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی تو تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن ہوں گے، 11 مئی کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.