انتخابات کی رسم کے بعد پارلیمنٹ دوبارہ چند خاندانوں کے ہاتھوں یر غمال بنے گی،معلق پارلیمان میں عوام کے حقوق معلق ہی رہیں گے اور لٹیروں کا کاروبار خوب چمکے گا،عوام موجودہ نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں ، شیخ الاسلام طاہر القادری کاپاکستان عوامی تحریک فیصل آبادکی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ٹیلیفونک گفتگو
بدھ 10 اپریل 2013 19:35
(جاری ہے)
طاہرالقادری نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملکوں کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جاتا ہے ، انتخابات ہی اقتدار کی منتقلی کا بہترین ذریعہ ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں نظام انتخاب کی شفافیت کی بجائے صرف انتخابات کی رسم پر اصرار کیا جاتا ہے جس کے باعث ہم جمہوریت کے ثمرات سے محروم چلے آ رہے ہیں،موجودہ انتخابی نظام اور سٹیٹس کو ایک دوسرے کے محافظ ہیں،یہ عفریت ہے جو گذشتہ کئی دھائیوں سے عوام کے حقوق کو نگل رہا ہے، فوجی آمروں کے شب خون مارنے کا سب سے بڑا ذمہ دار بھی موجودہ نظام انتخاب ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مقتدر طبقہ نے آئین کی روح کے تحت چلنا سیکھا ہی نہیں اس لئے انہیں غیر آئینی الیکشن کمیشن سمیت ہر وہ چیز قبول ہے جو پاکستان میں ان کے مفادات کو تحفظ دیتی رہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218اور 62,63 کے عملی نفاذ، 30دن کی سکروٹنی اور عدالت عظمی کی 8جون 2012 کے فیصلے کے مطابق الیکشن کرانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن ڈرامہ جمہوریت کے ماتھے کا داغ ٹھہرے گا۔پاکستان کی معاشی بہتری اور خطے میں اسکے مفادات کی جنگ لڑنے کیلئے ضروری تھا کہ جاندار اور اہل پارلیمنٹ وجود میں آتی مگر مستقبل کی پارلیمنٹ مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے گی۔موجودہ نظام کے تحت الیکشن پاکستان کے وجود کو خطرات لاحق کر دیں گے اس لئے عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو ذمہ داری کے ساتھ مسترد کر یں اور موجودہ نظام کے خلاف اپنا جمہوری فرض ادا کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں۔پولنگ ڈے دھرنے ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہیں اسلئے خاموشی سے گھر بیٹھنے کی بجائے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔مزید اہم خبریں
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.