ڈینگی کے ساتھ خسرہ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، بچاؤ اور علاج بارے عوامی آگاہی مہم بھرپور طریقہ سے چلائی جائے، جاوید اقبال ،تمام ہسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کو علاج معالجہ اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے،سیکرٹری صحت پنجاب کی ہدایت
منگل 16 اپریل 2013 20:42
(جاری ہے)
اجلاس میں افسران نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنے اپنے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر سیکرٹری صحت عارف ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت نے خسرہ کے مریضوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں اورتمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ عارف ندیم نے مزید کہا کہ خسرہ کی حفاظتی ویکسین کے ٹیکے بھی بچوں کو مفت لگائے جارہے ہیں اور جس علاقے سے خسرہ کا کیس رپورٹ ہوتا ہے وہاں MopUp کے ذریعے متاثرہ علاقے کے 160گھروں میں دس سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ خسرہ کی روٹین کوریج اور ماپ اپ کے لئے ویکسین کی کوئی کمی نہیں اور سٹاک میں پانچ ملین سے زائد ٹیکہ جات موجود ہیں جبکہ جون میں صوبہ بھر میں خسرہ کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے ویکٹر سرویلنس اور لاروی سائڈنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں اورقبرستانوں، کباڑخانوں، ٹائرشاپس ،کارخانوں ، گوداموں اور تعمیراتی سائٹس کے علاوہ پبلک پارکس کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سائٹس کی انسپکشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ زیرتعمیر عمارات کے ملبے ، تعمیراتی میٹریل اور کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو۔ چیف سیکرٹری جاوید اقبال نے موثر آگاہی مہم پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شاہراہوں پر خسرہ اور ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر اور معلومات پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں اور میڈیا کے ذریعے بھی موثر مہم چلائی جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے ڈینگی اور خسرہ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مبنی پبلسٹی میٹریل ، ٹی وی کمرشل اور اشتہارات بھی دکھائے جو میڈیا کو جاری کئے جائیں گے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے ضلعی حکومت کے علاوہ واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ریسکیو 1122کی ڈینگی کی روک تھام سے متعلق سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.