پرویز مشرف ماں سے نہ ملنے کی بات کو جواز بنا کر جذباتی کیفیت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، کلثوم نواز کو بیمار والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا، والدہ کے انتقال پر ان کو جانے سے روکا گیا، نواز شریف کو ان کے والد کے انتقال پر نہیں آنے دیا گیا،مشرف مکافات عمل کا شکار ہیں اپنے جرائم کا سامنا کریں ،مسلم لیگ ن کے تر جمان پرویز رشیدکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2013 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء ) مسلم لیگ ن کے تر جمان پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ماں سے نہ ملنے کی بات کو جواز بنا کر جذباتی کیفیت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، کلثوم نواز کو بیمار والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا، والدہ کے انتقال پر بھی ان کو جانے سے روکا گیا، نواز شریف کو ان کے والد کے انتقال پر نہیں آنے دیا گیا،مشرف مکافات عمل کا شکار ہیں اپنے جرائم کا سامنا کریں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو بیمار والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا حتی کہ والدہ کے انتقال پر بھی ان کو جانے سے روکا گیا۔ نواز شریف کو ان کے والد کے انتقال پر نہیں آنے دیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ مشرف مکافات عمل کا شکار ہیں اپنے جرائم کا سامنا کریں۔ قانون اور آئین کے سامنے مشرف کو سرنڈر کرنا چاہیے۔