بنگلہ دیش ،ڈھاکہ میں منہدم ہونے والی آٹھ منزلہ عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ، 149افراد لاپتہ ،ڈھاکہ میں یوم مزدور کے موقع پر ہزاروں مزدورں کے جلوس اور احتجاجی مظاہرے ، عمارت کے مالک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
بدھ 1 مئی 2013 23:10
(جاری ہے)
رانا پلازہ نامی عمارت جس میں پانچ فیکٹریاں واقع تھی اور یہ بنگلہ دیش کا سب سے بڑا صنعتی حادثہ ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق عمارت سے 399افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں اور زخمی ہونے والے بعض افراد ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے ۔ دریں اثناء یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر ہزاروں افراد نے جلوس نکالے اور منہدم عمارت کے مالک کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مہندم ہونے والی عمارت کے مالک کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 20 ہزار افراد شامل ہوئیاور دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف علاقوں اور دوسرشہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ۔ ڈھاکہ میں نکالے گئے جلوس میں کچھ لوگ بینر لیئے ہوئے تھے جن پر ’قاتلوں کو پھانسی دو، اور ’فیکٹری مالکان کو پھانسی دو، جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین میں سے کچھ چیخ چیخ کر کہہ رہے کہ ”میرا بھائی مر چکا ہے، میری بہن مر چکی ہے ،،،ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹکسٹائل اور گارمنٹس ورکر لیگ کے قمرل انم نے کہا عمارت کا منہدم ہونا قتل کرنے کے مترادف ہے’ہم اس حادثے کے ذمہ دار افراد کے لیے سخت ترین سزا چاہتے ہیں ۔ دوسری طرف مہمندم ہونے والی عمارت کے مالک سہیل رانا کو 7دیگر افراد کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ اس عمارت میں منہدم ہونے سے ایک دن قبل ہی شگاف پڑنے شروع ہو گئے تھے لیکن وہاں کام کرنے والوں کو کام جاری رکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔ عمارت گرنے کے بعد 600ٹن ملبہ بن چکی ہے جس میں سے 350ٹن ملبہ ابھی تک ہٹایا گیا ہے اور باقی ملبہ ہٹانے کیلئے امدادی کام جاری ہے ۔ دوسری طرف بنگلہ دیشی حکومت نے امدادی کاموں اور دیگر کسی قسم کی غیر ملکی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ بنگلہ دیشی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کسی قسم کی غیر ملکی امداد نہیں لے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.