الیکشن 2013 ملک کی ترقی اور بہتری کیلئے انتہا ئی اہمیت کے حامل ہیں ، پرامن اور غیر جا نبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں، ٹرانسپورٹیشن اور سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیکر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ،کمشنر ساہیوال ڈویثرن عبداللہ خان سنبل کاپریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 8 مئی 2013 00:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) کمشنر ساہیوال ڈویثرن عبداللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے انتہا ئی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے پرامن اور غیر جا نبدارانہ انعقاد کے لئے ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ٹرانسپورٹیشن اور سیکورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے کر ان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

انتظامیہ الیکشن کمیشن کی تمام ہد ایات پر من و عن عمل کر رہی ہے اور ضابطہ اخلاق پر بھی سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات ضلع کو نسل ہال میں ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔آرپی او ساہیوال رینج صاحبزادہ سلطان شہزاد ،ڈی سی او ساہیوال ڈاکٹر ساجد محمو د چوہان ،ڈی پی او ساہیوال سید خرم علی شاہ،ایڈ یشنل کمشنر ساہیوال نا صرجمال ہو تیانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈویثرن بھر میں 2993 پو لنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 1142 ضلع ساہیوال ،1162 ضلع اوکا ڑہ ،اور 689ضلع پا ک پتن میں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی 46 سو زائد شکایات مو صول ہو ئی ہیں ۔جن پر فوری طور پر ایکشن لیا گیا اور ضلع ساہیوال میں سنگین خلا ف ورزیوں پر 8مقدمات بھی درج کئے گے جبکہ کئی سرکاری ملازمین کے خلا ف بھی کاروائی عمل میں لا ئی گئی ہے ۔

آرپی او ساہیوال صاحبزادہ سلطان شہزاد نے بتایا کہ ڈویثرن بھر میں 218پو لنگ اسٹیشنز کو اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے ۔جن پر اضافی نفری کی تعنیاتی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔انہوں نے بتایاکہ ہر دس پو لنگ اسٹیشنز پر ایک اضافی مو بائل بھی گشت کر ے گی جو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری نمٹنے کے موقع پر پہنچے گی اس کے علاوہ تھانے اور ضلع کی سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یقین دلا یا کہ پو لیس نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ لگا نے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کا روائی کر ئے گی ۔کمشنر ساہیوال عبد اللہ خان سنبل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تینوں اضلاع کی انتظامیہ اور پو لیس الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا ئے گی اور دن رات ما نٹیرنگ کے عمل سے کسی بھی خلاف ورزی یا نا خوشگوار واقع سے فوری طور پرنمٹاجا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :