سید نئیر حسین بخاری و صابر بلو چ کاکراچی میں جسٹس مقبول باقر کے کانوائے پر بم حملے کی شدید مذمت

بدھ 26 جون 2013 14:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26جون 2013ء ) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے کراچی میں جسٹس مقبول باقر کے کانوائے پر بم حملے کی شدید مزمت کی ہے جس کے نتیجے میں انکے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعددافراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیاہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے۔

انہوں نے اس واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔سینیٹ میں قا ئد ایوان راجہ محمد ظفرا لحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحومین کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کے درجات کو بلند کرے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :