سکھر، آئی ایس آئی دفتر پر خود کش حملہ، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید، 5 دہشت گرد مارے گئے، پولیس اور رینجرز نے کمپلیکس کو کلیئر کرا لیا
بدھ 24 جولائی 2013 23:20
(جاری ہے)
بیراج کالونی انتہائی سیکورٹی زون ہے جہاں آئی ایس آئی کمپلیکس کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس کمپلیکس شہباز رینجرز ہیڈکوارٹر، کمشنر ہاؤس، ڈی آئی جی ہاؤس، سرکٹ ہاؤس، محکمہ آبپاشی کے حکام کی رہائشگاہیں اور چیف انجینئر کے دفتر کے علاوہ رہائشی کالونی بھی ہے۔
افطار کے وقت دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بیراج کالونی سے ٹکرا دی جس سے ہر طرف تباہی پھیل گئی۔ آئی ایس آئی کی عمارت کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے بعد 5 خودکش حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے کالونی کے اندر داخل ہو گئے اور انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں اور دفاتر پر بم بھی پھینکے. اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا ۔ بم حملوں اور فائرنگ سےعورتوں اور بچوں سمیت 50 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔کئی افراد لاپتہ ہو گئے۔ لوگ اپنے عزیزوں کو ڈھونڈتے رہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام خودکش حملہ آ ور مارے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بہترین جوابی کارروائی کی ۔ اے ایس پی سٹی مسعود بنگش کے مطابق دھماکے میں 25 سے تیس کلوگرام بارود استعمال کیا گیا۔حساس ادارے کے دو اہلکار اور ایک شہری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق آئی ایس آئی اور رینجرز نےعلاقے کو کلئیر کرالیا۔ تین دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔شہر کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیر اعلی سندھ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.