چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کی شدید تنقید پراستعفیٰ دیدیا،پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں اور میڈیا کی طرف سے سخت تنقیدپر اہل خانہ کااستعفیٰ کیلئے شدید دباؤ تھا ،استعفیٰ ایوان صدر بھجوا دیا گیا،ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفیٰ کی تصدیق
بدھ 31 جولائی 2013 22:15
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ملک میں دوبڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے علاوہ میڈیا نے بھی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کی گئی تبدیلی کی وجہ سے فخرو بھائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں اور میڈیا کی تنقید پر فخرالدین جی ابراہیم خود ہی شدید دباؤ میں تھے کہ ان کی طرف سے قومی خدمت کے لئے 80 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجود قبول کردہ اس ذمہ داری کو نبھانے کے باوجود انہیں بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس پر سخت دلبرداشتہ تھے۔ ذرائع کے مطابق فخر الدین جی ابراہیم کئی روز قبل ہی یہ فیصلہ کر چکے تھے تاہم صدارتی انتخاب کی وجہ سے انہوں نے اس کا اعلان صدارتی انتخاب کا مرحلہ طے ہونے کے بعد کیا۔ فخرالدین جی ابر اہیم نے اپنا استعفیٰ منظوری کیلئے صدر کو بھجوا دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے استعفیٰ کی تصدیق کردی ۔ فخر الدین جی ابراہیم کے استعفیٰ کے بعد اب پارلیمنٹ کی نئی پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمشنر بھی تشکیل دی جائے گی ۔ اس سے قبل سید خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی نے فخر الدین جی ابراہیم کا بطور چیف الیکشن کمشنر انتخاب کیا تھا۔ فخر الدین جی ابراہیم کا نام اس وقت (ن) لیگ نے تجویز کیا تھا تاہم بعد ازاں پی پی پی سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں اور پارلیمنٹ سے باہر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی ان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ فخر الدین جی ابراہیم پر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے الزامات لگا کر پی پی پی ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی تاہم صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کے معاملہ کے بعد وہ بہت زیادہ متنازعہ ہو گئے اور انہیں سیاسی جماعتوں اور میڈیا کی شدید ترین تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.