تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ‘ صوبے میں تعلیم کے فرو غ کیلئے تمام ا قدامات کئے جا رہے ہیں ‘ غیر سرکاری تنظیموں کے تعا ون کا خیر مقدم کیا جائے گا، گورنر پنجاب محمد سرور کی چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے ملا قات کے دوران بات چیت

جمعرات 8 اگست 2013 18:41

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اگست۔2013ء) گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فرو غ کے لیے تمام ممکنہ ا قدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے غیر سرکاری تنظیموں کے تعا ون کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔تاکہ شرح خواندگی کا سو فی صد ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ وہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں افطا ر ڈنر کے موقع پر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے ملا قات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بطور گور نر پنجاب صوبہ کی معاشی ترقی کے لئے بھی بھر پور کوششیں کریں گے اور ملکی سرمایہ کاروں کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان با لخصوص جنوبی پنجاب میں سرمایہ کاری پرقائل کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سی ڈی سی فاروق احمد خان نے گورنر پنجاب کو اپنی ذمہ داری سنبھا لنے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے اجرک پہنائی ۔

انہوں نے گورنر پنجاب کو فروغ تعلیم کے عزائم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھاولپور ہمیشہ سے علم و ادب اور تہزیب و ثقافت کا گہوارہ ہے تاہم عصری تقاضوں سے ہم آہنگی کے لئے مزید تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے قیام کی ضرورت ہے جس کے لیئے چولستان ڈویلپمنٹ کونسل بھی حکومتی کوششوں کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ فاروق احمد خان نے گورنر پنجاب کو بھاولپور کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی ۔