سپر ہیرو ہرتیک روشن کے گرد گھومتی کرش تھری کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعرات 12 ستمبر 2013 14:02

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12ستمبر 2013ء )سپر ہیرو ہرتیک روشن کے گرد گھومتی کرش تھری کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا۔ کرش تھری وہ مووی ہے جس میں ڈانسنگ ہیرو ایک نہیں بلکہ تین تین کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں رتھک روشن بنے ہیں دیسی سپر مین ، جو دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملانے کے لیے وہ سب کچھ کرجاتے ہیں جس کا تصور صرف خیالوں میں ہی کیا جاسکتا ہے۔

اس فلم میں ہیروئن کا کردار پریانکا چوپڑا ادا کر رہی ہیں۔ سائنس فکشن فلم میں دیکھنے والوں کی دلچسپی کا سب ہی سامان ہے۔ٹریلر کے بعد اب کرش تھری کا ٹریلربھی آگیا ہے جس میں رتھک روشن اپنے ڈانسنگ ٹیلنٹ کو اور بھرپور طریقے سے سامنے لارہے ہیں۔ کرش تھری اسی سال سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ اس سے پہلے کرش ون اور ٹو نے بھی کافی کامیابی حاصل کی تھی۔