بالی وڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں،دلجیت دوسانجھ

میں میوزک کو بہت پیار کرتا ،بغیر کسی کی مرضی کے میں میوزک کر سکتا ہوں،انٹرویو

ہفتہ 28 جون 2025 12:40

بالی وڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں،دلجیت دوسانجھ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میوزک سے محبت اور بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق بات کی۔

(جاری ہے)

گلوکار نے کہا کہ میری کوئی خواہش نہیں میں بالی وڈ میں کام کروں اور بہت بڑا اداکار بن جاؤں، میں میوزک کو بہت پیار کرتا ہوں اور بغیر کسی کی مرضی کے میں میوزک کر سکتا ہوں۔

دلجیت نے کہاکہ میں کسی سپر سٹار کے کہنے سے کہ اس کا کام چلے گا اس کا کام نہیں چلے گا، اس کو گانا ملے گا یہ نہیں ملے گا، یہ سب چیزیں ہم پر نہیں چلتیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو بھی آرٹسٹ ہیں وہ گانا خود بناتے ہیں اور یہ بہت بڑی آزادی ہے کوئی بندہ ہمیں روک نہیں سکتا، میوزک بنانے سے مجھے کوئی روک نہیں سکتا، جب تک میرا دل چاہے گا میں میوزک بناؤں گا اور بالی وڈ میں مجھے کام ملے یا نہ ملے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :