حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا

ہفتہ 28 جون 2025 12:38

حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

حالیہ انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ یہ ایسے جذبات ہیں ٹو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :