حلقہ پی پی 72 اور پی پی 240 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
پیر 7 اکتوبر 2013 11:39
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ضمنی انتخاب میں حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ لیاقت علی، تحریک انصاف کے شیخ خرم ظفر اور پیپلز پارٹی کے رانا مشتاق سمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان متوقع ہے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں بھی صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر بادشاہ قیصرانی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر میر بادشاہ قیصرانی کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم شمعونہ عنبرین سمیت 10 امیدوار مد مقابل ہیں، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.