Live Updates

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق کی راولپنڈی کے ہسپتال میں انجیو پلاسٹی ، حالت خطرے سے باہر ، وزیر اعظم نوازشریف ، انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز نے وزیر خزانہ کی عیادت کی

ہفتہ 23 نومبر 2013 15:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23نومبر 2013ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق کی راولپنڈی کے ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عارضہ قلب کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ برائے امراض قلب میں داخل کیا گیا ، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نوازشریف ، انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز نے وزیر خزانہ کی عیادت کی ۔

ایم ایس ڈاکٹرقیس نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا جنرل اظہر کیانی کی زیرنگرانی ڈاکٹروں کی 6 رکنی ٹیم نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسحاق ڈارکے دل میں موونگ اسٹنٹ ڈالا ہے جو 2 سال بعد خود ہی نکل جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات