پانی میں گھلنے والی درد کش ادویات نمک کی آمیزش کے باعث صحت کے لیے خطرہ ہو سکتی ہیں ، برطانوی تحقیق ،بعض دواوٴں میں بالغوں کیلئے یومیہ تجویز کردہ حد سے کہیں زیادہ سوڈیم پایا جاتا ہے ، مصنفین ،زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پریشر فالج کا باعث بنتا ہے ، ڈاکٹر جیکب جارج ، لائسنس یافتہ ادوایات کے محفوظ ہونے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، دواسازی کے نگران ادارے کا بیان
جمعرات 28 نومبر 2013 16:24
(جاری ہے)
برطانیہ میں سوڈیم کی مجوزہ یومیہ خوراک 104 ملی مول یعنی تقریباً ڈھائی گرام ہے اور دوا کے ساتھ موجود کتابچے پر یہ معلومات بھی ہونی چاہئیں کہ اس میں سوڈیم کی مقدار کتنی ہے اور کم سوڈیم لینے والے مریضوں کے لیے اس پر تنبیہ ہونی چاہیے بغیر نمک والی ادویات استعمال کرنے والی مریضوں کی نسبت اْن مریضوں میں دل کے عارضے اور فالج کے حملے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو یہی ادوایات جلد گھلنے والی اقسام کی صورت میں استعمال کرتے ہیں۔
محققین کے مطابق دواوٴں کے باعث بلند فشارِ خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کے امکانات سات گنا بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جیکب جارج کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پریشر فالج کا باعث بنتا ہے تاہم برطانیہ کے ادارے ہارٹ فاوٴنڈیشن کا کہنا ہے کہ خیال رہے کہ یہ تحقیق ان لوگوں کے بارے میں ہے جو یہ دوائیں روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ کبھی کبھار یہ دوا استعمال کرنے والوں کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔کوئی شخص یومیہ آٹھ گولیاں لیتا ہے تو وہ تجویز کردہ حد سے زیادہ سوڈیم استعمال کرتا ہے جو صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔برطانیہ میں دوا سازی کے نگراں ادارے کے مطابق وہ لائسنس یافتہ ادوایات کے محفوظ ہونے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس نئی تحقیق سے حاصل ہونے والی معلومات کا احتیاط سے جائزہ لیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.