فیصل آباد :پولیس وین پر حملہ کے دوران زیر حراست ملزم اور2 حملہ آور ہلاک
اتوار 8 دسمبر 2013 12:05
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی چک جھمرہ پولیس اغوا برائے تاوان کے ایک زیر حراست ملزم کو اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کینال روڈ پر لے جا رہی تھی کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 6 حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جس پر پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی دوران زیر حراست ملزم احتشام اور 2 حملہ آور مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے 4 ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احتشام چٹھہ کو چند روز قبل 18 سالہ نوجوان کے اغوا اور قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا ، دوران تفتیش اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ٹھکانوں کی تفصیلات بتائی تھیں اور واقعے کے وقت پولیس ان ہی ملزمان کی گرفتاری کے لئے جارہی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.