حرم شریف کی توسیع کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے پرتیزی سے کام جاری ہے ، ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس

منگل 10 دسمبر 2013 13:10

مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر 2013ء) الحرم الشریفین کی تعمیرومرمت کی نگراں کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہاہے کہ حرم شریف کی توسیع کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے پرتیزی سے کام جاری ہے۔مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس کے دوران الحرم الشریفین کی تعمیرومرمت کی نگراں کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کے مطابق حرم کی توسیع کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر حج اورعمرہ کرنے والے افراد کو مقدس مقام کی زیادت کا زیادہ سے زیادہ موقع دینے کیلئے حرم شریف کی توسیع کا منصوبہ 3مراحل میں مکمل ہوگا۔واضح رہے کہ ایک سال قبل حرم شریف کی توسیع کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منصوبے کیدوسرے مرحلے پرتیزی سے کام جاری ہے، دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بیشترحصے آئندہ رمضان المبارک سے قبل کھول دیئے جائیں گے جبکہ کچھ مقامات کی تعمیر آئندہ سال حج سے قبل مکمل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :