امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا

جمعہ 22 اگست 2025 21:07

امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
,واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)مریکی بحریہ کا F/A-18E سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ ریاست ورجینیا کے ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے وقت طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بحریہ کی ترجمان لیفٹیننٹ جیکی پاراشر نے بتایا ہے کہ سٹرائیک فائٹر سکواڈرن 83 سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ نے تربیتی مشق کے دوران طیارے سے ایجیکٹ کر لیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا، جنہوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پائلٹ کو سمندر سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ جیکی پاراشر کے مطابق تباہ شدہ لڑاکا طیارہ تاحال سمندر سے برآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق طیارے کی قیمت 67 ملین ڈالر ہے اور یہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں تباہ ہونے والا امریکی مسلح افواج کا چھٹا مہنگا طیارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :