آئی ایم ایف نے سیاحت کے شعبے میں سعودی عرب کی ترقی کو غیر معمولی قرار دے دیا

جمعہ 22 اگست 2025 13:55

آئی ایم ایف نے سیاحت کے شعبے میں سعودی عرب کی ترقی کو غیر معمولی قرار ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)عالمی مالیاتی فنڈ نے 2025 کے لیے سعودی عرب کے اقتصادی جائزے میں مملکت کے مضبوط اقتصادی ڈھانچے کو سراہتے ہوئیسیاحت کے شعبے میں سعودی عرب کی ترقی کو غیر معمولی قرار دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جس نے سعودی عرب سے باہر جانے والیرقوم کی منتقلی کا کچھ حصہ پورا کیااور 2024 میں موجودہ کھاتوں کے معمولی خسارے کو کم کرنے میں مدد دی۔

2024 میں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تقریبا 30 ملین تک جا پہنچی، جو 2023کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔اس عرصے میں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے کل اخراجات تقریبا 169 ارب ریال تک پہنچے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں۔