صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 11 دسمبر 2013 11:51

کوئٹہ…وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ملینیئم ڈویلپمنٹ گولز حاصل کرنے کیلئے حکو مت سنجیدہ ہے۔ دور دراز علاقوں میں پیدائش کے وقت زچہ اور بچہ کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور انہیں صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ماہر لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے پوسٹ گریجویشن کرنے والی لیڈی ڈاکٹروں کے لیے آسامیاں پیدا کر کے انہیں محکمہ صحت میں تعینات کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ اندرون صوبہ تولیدی سہولیات کے ہدف کوحاصل کرنے کے لیے تمام بے روز گا ر گائناکا لو جسٹ اور تمام ایم بی بی ایس مرد و خواتین ڈاکٹروں کے لیے بھی آسامیا ں پیدا کی گئی ہیں تاہم نئی پوسٹ گریجویٹس لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی اور خدمات کو ان کے آبائی علاقوں میں پانچ سال تک سر انجا م دینے سے مشروط کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کی خواتین کو بھی عصر حاضر کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق صحت کی بہتر سہولیا ت فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :