ڈینگی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا

جمعہ 13 دسمبر 2013 12:32

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2013ء) الحمرا آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ہال نمبر llمیں ڈینگی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اسٹیج ڈرامہ ” مائے نی مینوں ڈینگی لڑنا “ پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ میں اداکارہ پائل چوہدری ، کوہ نور ، مایہ ، وجیہہ ، عروج ، اکمل راہی ، صابر گاہگا ، عابد کشمیری ، مجاہد عباس سمیت دیگر اداکاروں نے حصہ لیا ۔ ڈرامہ میں اداکارہ پائل چوہدری نے ڈاکٹر کا کردار ادا کیا اور ڈینگی کے حوالے سے ڈرامہ دیکھنے والوں کو اس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس کی تحریرو ہدایات منیر راجہ کی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :