پنجاب پولیس کی ہوشیاری! قاتل اور ڈاکو آزاد، ڈھائی سالہ بچے پر موبائل اور پیسے چھیننے کا مقدمہ درج
جمعرات 2 جنوری 2014 15:38
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) خادم اعلیٰ کے دور حکومت میں پنجاب پولیس نے قاتلوں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے کھلونوں سے کھیلنے والے ڈھائی سالہ معصوم بچے کےخلاف چوری اور خنجر رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کےمطابق ڈھائی سالہ بچے سعود کے خلاف ملتان کے تھانہ دولت گیٹ میں ایک ماہ قبل موبائل فون اور پیسے چھیننے سمیت خنجر رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے باعث بچے کی والدہ عبوری ضمانت کے لئے عدالت میں دھکے کھانے پر مجبور ہوگئی۔
بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے رانا فاروق کے کہنے پر ان کے ڈھائی سالہ بیٹے کے خلاف مکان کے تنازعے پر دباؤ ڈالنے کے لئے مقدمہ درج کیا۔ انہوں نے کہاکہ مدعی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ میرا بیٹا ان کے گھر سے خنجر کی نوک پر ایک موبائل اور 22 ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہوگیا۔(جاری ہے)
بچے کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانے کے ایس ایچ او نے مقدمہ خارج کرنےکے لئے متعدد بار ان کے گھر پر چکر لگائے اور رشوت بھی طلب کی لیکن ایسا نہ کرنے پر مکان گرانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور میں معصوم بچی سے زیادہ کو 100 دنوں سے زائد کا عرصہ گرز چکا ہے لیکن پولیس درندہ صفت ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی لیکن ملتان میں ڈھائی سالہ کھلونوں سے کھیلنے والے معصوم بچے کے خلاف چوری اور خنجر رکھنے کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں بھی پیش کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.