لاہور‘ ہوٹل میں کار پارنگ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین الٹنے سے5گاڑیاں تبا ہ ہوگئی‘واقعے کی کوریج کرنے پر انتظامیہ کا میڈیا ٹیم پر تشدد
جمعہ 3 جنوری 2014 12:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) صوبائی درالحکو مت کے پی سی ہوٹل میں کار پارنگ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین الٹنے سے5گاڑیاں مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی‘واقعے کی کوریج کرنے پر ہوٹل کی انتظامیہ نے میڈیا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور کوریج نہ رکنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں تک دے ڈالیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی لابی میں تعمیراتی کام میں مصروف کرین الٹ کر قریب کھڑی گاڑیوں پر جاگری جس کے نتیجے میں 5 گاڑیاں مکمل طور پت تباہ ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوااسی دوران ایک میڈیا ٹیم جب موقع پر پہنچی تو ہوٹل کی انتظامیہ نے کیمرہ مین اور خاتون رپوٹر کو ناصرف زدوکوب کیا بلکہ انہیں حبس بے جا میں بھی رکھا، اس دوران انہوں نے مسلسل واقعے کی فوٹیج واپس دینے کا مطالبہ کیا ، کوریج ٹیم کی جانب سے انکار پر انہوں نے کیمرے توڑنے کی بھی کوشش کی اور میڈیا ٹیم کو سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں‘15 پر کال کر کے پولیس کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی واقعے سے آگاہ کیا لیکن یک گھنٹے بعد بھی پولیس کا کوئی بھی اہلکار امیڈیا ٹیم کو ان بااثر ملزمان کے قبضے سے چھڑانے نہ آسکا بالاخر ایک گھنٹے کے مذاکرات کے بعد میڈیا ٹیم کا ہوٹل سے بحفاظت باہر نکالا جا سکا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.