سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دینگے ، نہ کوئی مطالبہ کرے، شرجیل میمن
جمعہ 3 جنوری 2014 20:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دیں گے اور نہ کوئی ایسا مطالبہ کرے۔ حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے منعقدہ جلسے سے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عام لوگوں میں کوئی تفریق نہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے یہ باتیں کی جارہی ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متحدہ کے گورنر 11سال سے عہدے پر ہیں، ملکوں کے لیے لسانیت کی باتیں اچھی نہیں، یہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر سے دھیان ہٹانے کی سازش لگ رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرنا ہے تو گورنر ایم کیو ایم کا ہے ان سے مطالبہ کریں،جلسوں میں لسانی باتیں اور تفریق پیدا کرنا مناسب نہیں۔
(جاری ہے)
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے ہر شہری علاقے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہ سب جانتے ہیں کہ غنڈہ گردی کون کرتا ہے، حکومت میں آنے کے لیے یہ مطالبے کیے جارہے ہیں، ان مطالبات کے پیچھے کوئی اور پس منظر ہے۔
وزیراطلاعات سندھ کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حالات خراب کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، سندھ کے مستقل باشندے کبھی بھی آپس میں نہیں لڑیں گے، یہ سب جانتے ہیں کہ غنڈہ گردی کون کرتا ہے، کراچی سمیت سندھ کے ہر شہری علاقے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ایم کیو ایم حکومت میں ہوتی ہے تو مسائل نہیں ہوتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.