سعودی حکام نے ملک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو دستاویزات کی درستگی کیلئے دی گئی مدت میں دو ماہ کا اضافہ کر دیا
ہفتہ 4 جنوری 2014 13:05
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)سعودی حکام نے ملک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو دستاویزات کی درستگی کے لیے دی گئی مدت میں دو ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ وہ افراد جو سات ماہ کی دی گئی مدت میں اپنی قانونی حیثیت کی تصدیق نہیں کروا سکے وہ اب یکم مارچ 2014 تک ایسا کر سکیں گے۔یہ مدت گذشتہ برس تین نومبر کو ختم ہوئی تھی اور اس کے خاتمے پر ہزاروں افراد کو سعودی عرب سے بے دخلی کے خطرے کا سامناکرنا پڑا۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ایسے ممالک نے جن کے شہری روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں، سعودی حکومت سے اس مدت میں اضافے کی اپیل کی تھی ۔ سعودی عرب کے شعبہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیٰ نے مقامی ذرائع کو بتایا کہ سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے ان کے محکمے کو حکم دیا ہے کہ وہ تارکینِ وطن کی ایسی دستاویزات کی تصحیح کا عمل مکمل کریں جو پہلے دی گئی مدت کے دوران وزارتِ محنت میں جمع کی گئی تھیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.