دہلی کی عدالت نے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کردیا
پیر 6 جنوری 2014 12:41
دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) دہلی کی عدالت نے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کردیا، جج نے ریمارکس دیئے ہیں کہ شادی کے وعدے پر شادی سے پہلے تعلقات قائم کرنے والی لڑکی کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔دہلی میں بطور سیکریٹری ملازمت کرنے والی لڑکی کے الزام پر پولیس نے مئی دوہزار گیارہ میں ملٹی نیشنل کمپنی کے ایک ملازم کو گرفتار کیا تھا۔ لڑکی کا کہنا تھاکہ 2006 میں ان دونوں کی ویب سائٹ چیٹ پر جان پہچان ہوئی، بعد میں لڑکے کی جانب سے شادی کے وعدے پر دونوں میں ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔
(جاری ہے)
دہلی کی عدالت نے ملزم کو زیادتی کے الزامات سے بری کردیا، فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ نے کہا کہ دو بالغ افراد کے درمیان شادی کے وعدے پر جنسی تعلق قائم ہونا ریپ نہیں کہلایا جاسکتا، خصوصاً جبکہ ایک پڑھی لکھی ، سمجھدار اور نوکری پیشہ عورت اپنے بل بوتے پر ایسا کوئی فیصلہ کرے، جج کا کہنا تھاکہ شادی سے پہلے ایسے تعلقات رکھنا غیر اخلاقی فعل ہے دنیا کا کوئی مذہب ایسے تعلق کی اجازت نہیں دیتا ، جج نے کہا کہ لڑکی کو یہ احساس رکھنا چاہیے کہ شادی کے وعدے پر کسی مرد سے تعلق رکھنے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں اور ضروری نہیں کہ لڑکا ایسے تعلقات کے بعد شادی کا وعدہ پورا بھی کرے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.