مینگورہ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یونین کونسل کے سابق نائب ناظم شاہ زمان کو قتل کردیا
منگل 7 جنوری 2014 14:01
مینگورہ/چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) صوبائی خیبر پختون خوا کے ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ کے علاقے شاہ درا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یونین کونسل کے سابق نائب ناظم شاہ زمان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ شاہ درا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مقتول شاہ زمان اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے شاہ زمان شدید زخمی ہوگئے، انہیں سید و شریف ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا شاہ زمان 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں شاہ درا سے یونین کونسل کے نائب ناظم مقرر ہوئے تھے۔ ادھر چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں ایک گھر کے سامنے دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے)
منگل کوپولیس کے مطابق شب قدر کے علاقے سرو میں رات گئے دھماکا ہوا۔دھماکاتحصیل ہیڈکوارٹراسپتال کے ڈاکٹررضا اللہ کے گھر کے سامنے کیا گیا۔
بارودی مواد پھٹنے سے گھر کے مرکزی دروازے کو نقصا ن پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی دوسری جانب لوئر کرم ایجنسی کے علاقے صدا کی فروٹ منڈی میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب صدا کی فروٹ منڈی میں بیوپاریوں کا رش تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال صدا منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیٹیکل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.