سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات دھوم ون اور دھوم ٹو جیسی ہے، عمران خان
منگل 7 جنوری 2014 14:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات ایسی ہے جیسے دھوم ون اور دھوم ٹو۔
(جاری ہے)
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پہلا این آر او پرویز مشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کو دیا گیا، دوسرے این آر او میں آصف علی زرداری کو استثنیٰ دے کر دیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ تیسرا این آر او پرویز مشرف کو دیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرویز مشرف کی طبیعت کا علم نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیئے کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ، جس دن ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہوگیا، اسی دن پاکستان تبدیل ہو جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں بلدیاتی انتخابات سب سے اہم سمجھے جاتے ہیں لیکن دھاندلی والے انتخابات سے بہتر ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تھوڑی تاخیر ہوجائے، ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات دھوم ون اور دھوم ٹو جیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اس بات کا علم ہونا چاہیئے کہ سیاست کسی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کھیلا جانے والا کھیل نہیں اس کے لئے عوام کے بیچ میں آنا پڑتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.