سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات دھوم ون اور دھوم ٹو جیسی ہے، عمران خان،بلاول بھٹو زرداری کو پتہ ہونا چاہئے سیاست کسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کھیل نہیں اس کیلئے عوام میں آنا پڑتا ہے، سابق صدر پرویز مشرف کو این آر او تھری دیا جارہا ہے، ان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے ،چیئرمین تحریک انصاف کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو
منگل 7 جنوری 2014 17:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات ایسی ہے جیسے دھوم ون اور دھوم ٹو، ٹوئٹر سے صرف ایک سطح کی سیاست کی جاسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کو صیح سیاست کیلئے عوام میں جانا ہوگا۔ مشرف کے معاملے پر این آر او تھری لایا جارہا ہے،نواز شریف اور آصف زرداری بھی این آر او کے تحت باہر گئے تاہم اب کوئی نیا این آر او نہیں آنا چاہیے، مشرف کی طبیعت سے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں،مشرف کیس میں فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔
وہ منگل کو کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ این آر او ون نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے کیا گیا تھا، جب کہ این آر او ٹو آصف زرداری کو واپس لانے کیلئے کیا گیا، اب این آر او تھری کی باری ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو این آر او تھری دیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انہیں پرویز مشرف کی طبیعت کا علم نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیئے کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، جس دن ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہوگیا، اسی دن پاکستان تبدیل ہو جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں بلدیاتی انتخابات سب سے اہم سمجھے جاتے ہیں لیکن دھاندلی والے انتخابات سے بہتر ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تھوڑی تاخیر ہوجائے، ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات دھوم ون اور دھوم ٹو جیسی ہے۔بلاول بھٹوزرداری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست میں نئے ہیں، اصل سیاست سیکھنے کیلئے انہیں عوام سے قریب ہونا پڑے گا اور عوام کے درمیان جانا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ سیاست کسی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کھیلے جانے والا کھیل نہیں ہے اس کے لئے عوام کے بیچ میں آنا پڑتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.