کراچی میں موت کا رقص جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاراور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 9افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ،گلشن معمار سے 6افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ،مقتولین مزار کے مجاور تھے ،جیب سے ”اب جو مزار پر آئے گا اس کا یہی حشر کیا جائے گا“ کی مبینہ پرچی برآمد
منگل 7 جنوری 2014 22:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ،منگل کو بھی موت کا رقص جاری رہا ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاراور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 9افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمارتھانے کی حدود گبول گوٹھ سنگریلا کمپنی سے کچھ فاصلے پر ایوب شاہ بخاری مزار کے قریب جھونپڑی سے 6افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ۔
بعد ازاں ان کی شناخت منور ،سلیم ،جاوید ،رمضان ،نیاز عرف جن اور عابد علی ولد گوہر علی کے نام سے کی گئی ۔پولیس کے مطابق تمام افراد مزار پر صفائی کرنے والے مجاور اور روزی گوٹھ خدا کی بستی سرجانی ٹاوٴن کے رہائشی تھے ۔مقتولین کی جیب سے کالعدم تحریک طالبان کے نام سے ایک مبینہ پرچی بھی برآمد ہوئی ،جس پر تحریر تھا کہ ”اب جو مزار پر آئے گا اس کا یہی حشر کیا جائے گا“ واقعہ کے بعد پولیس نے مزار کے متولی جمن شاہ اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.