جوہری تجربات کے کئی دہائیوں بعد تک تابکارانہ ذرات فضا کی اونچی سطح میں معلق رہتے ہیں ،نئی تحقیق
بدھ 8 جنوری 2014 12:57
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جوہری تجربات کے کئی دہائیوں بعد تک تابکارانہ ذرات فضا کی اونچی سطح میں معلق رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کے مطابق زمین کی سطح کے قریب جوہری ذرات کی تعداد اب تک انتہائی کم ہو چکی ہوگی تاہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پلوٹونیئم اور کیسیئم کی چند قسمیں ابھی بھی حیران کن حد تک زیادہ مقدار میں موجود ہیں۔
یہ تحقیق نیچر کمیونیکیشنز نامی سائنسی جریدے میں شائع کی گئیں۔سوئٹزرلینڈ میں لاؤسان یونیورسٹی ہسپتال کے انسٹیٹیوٹ آف ریڈی ایشن فززکس سے منسلک اس تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر ہوزے کورکو الواردو نے کہاکہ جوہری دھماکے کے چند ہی سالوں میں زیادہ تر تابکارانہ ذرات ختم ہو جاتے ہیں تاہم ان میں سے کچھ فضا کی انتہائی اونچی سطح میں کئی دہائیوں بلکہ کئی صدیوں تک رہ سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ ان کی تعداد اس قدر کم ہوتی ہے کہ ان سے انسانی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا سرد جنگ کے دور میں جب جوہری ہتھیاروں کی دوڑ چل رہی تھی تو ان ہتھیاروں کو دنیا بھر میں تیار کیا جا رہا تھا اور ان کے تجربات کیے جا رہے تھے اور اب 50 سال بعد بھی ان کا ورثہ باقی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.