وفاقی وزیر پانی وبجلی نے ٹرانسمیشن لائنز کی ترقی اور اپ گریڈیشن کیلئے چین کی حکومت سے تعاون کی درخواست کردی ،توانائی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ پاکستان کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے ،خواجہ آصف
بدھ 8 جنوری 2014 22:21
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے ملک میں ٹرانسمیشن لائنز کی ترقی اور اپ گریڈیشن کیلئے چین کی حکومت سے تعاون کی درخواست کر تے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ پاکستان کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بدھ کو چین کے قومی ترقی اورریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگہ زیاؤ چیانگ سے ملاقات کی اور ان سے مختلف توانائی منصوبوں اور جوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کوئلے، ونڈ، سولر اور ہائیڈل منصوبوں کو اجاگر کیا جس کیلئے موجودہ حکومت تندہی سے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ پاکستان کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے ملک میں ٹرانسمیشن لائنز کی ترقی اور اپ گریڈیشن کیلئے چین کی حکومت سے تعاون مانگ لیا جس پر 8 ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.