کرپشن کیسز، آصف زرداری پر پیشی کے باوجود فرد جرم عائد نہ ہو سکی
جمعرات 9 جنوری 2014 11:50
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری پر آج بھی پولو گراؤنڈ اور کوٹیکنا ریفرنس کیس میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی عدالت نے سابق صدر کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت کے چیف جسٹس محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے اور 5 منٹ کی مختصر پیشی کے بعد واپس چلے گئے جس کے بعد آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کیس کو ختم کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی۔
کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کہنا تھا کہ عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر پولوگراؤنڈ ریفرنس کو ختم کیا جائے کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں اور نہ ہی کوئی شواہد، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولو گراؤنڈ کیس میں کسی نے بھی میرے موکل کے خلاف گواہی نہیں دی ہے اور کیس کے تمام مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں لہذا آصف علی زرداری پر کیس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.