مشرف کو ایسی کوئی معذوری نہیں کہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، اکرم شیخ
جمعرات 9 جنوری 2014 12:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پرویز مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ میں ایسا ایک بھی لفظ نہیں کہ ملزم عدالت میں پیشی کے قابل نہیں، اے ایف آئی سی نے 5 دن گزرنے کے باوجود انجیو گرافی نہیں کی۔
(جاری ہے)
پرویز مشرف غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم شیخ نے کہا کہ 5دن تک انجیو گرافی نہ کرنا ایمرجنسی نہیں، پاکستان میں تمام امراض کا علاج ہوتا ہے،کراچی کے نجی اسپتال میں امراض قلب کا بہترین علاج ہوتا ہے، کراچی کے اسپتال میں علاج کے لیے بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کو ایسی کوئی معذوری نہیں کہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، ان کے دل کی کوئی شریان بند نہیں ہے، پرویز مشرف کا بلڈ پریشر 18 سال کے نوجوان جیسا ہے۔اکرم شیخ نے کہا کہ طاقت ور اور کمزور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.