سپریم کورٹ آف پاکستان کے اٹارنی جنرل منیر ملک نے اپنا استعفیٰ و زیر اعظم کو پیش کر دیا
جمعرات 9 جنوری 2014 15:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے اٹارنی جنرل منیر ملک نے اپنا استعفیٰ و زیر اعظم کو پیش کر دیا ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں مطلع کیا کہ وہ(آج) جمعہ دس جنوری سے اپنے عہدہ چھوڑ رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے اپنا استعفیٰ بھی پیش کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق منیر اے ملک کی جگہ پر ایڈوکیٹ اکرم شیخ کو تعینات کیا جاسکتا ہے جو ان دنوں سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں استغاثہ ہیں۔اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے ناموں کی فہرست میں ایڈوکیٹ خواجہ حارث کا بھی نام شامل ہے۔واضح رہے کہ منیر اے ملک 2007ء میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کی تاریخی وکلاء مہم آگے آگے رہے تھے اورمنیر اے ملک کو موجودہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھی اپنی مدت کے دوران عہدے پر موجود رہنے کی ہدایت کی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.