وفاقی حکومت خیبر پختوانخواہ میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کا نظام ہمیں دے سستی بجلی کی فراہمی اورچوری روک کر دکھائیں گے ‘ عمران خان،پاکستان میں طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں ،اطلاق صرف غریب پر ہوتا ہے ، طالبان کے تمام گروپس سے نہ سہی جتنے تیار ہیں ان سے بات کی جائے،یہاں صرف جوڑ توڑ اور نمبرز پورے کرنے کی سیاست چلتی ہے ،حقیقی عوامی اور سیاسی جماعت صرف تحریک انصاف ہے ‘ چیئرمین پی ٹی آئی
جمعرات 9 جنوری 2014 22:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختوانخواہ میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کا نظام ہمارے ہاتھ میں دے سستی بجلی کی فراہمی اور چوری روک کر دکھائیں گے ، پاکستان میں طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں اوراسکا اطلاق صرف غریب پر ہوتا ہے ، طالبان کے تمام گروپس سے نہ سہی جتنے تیار ہیں انکے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھایا جائے ‘ لیپ ٹاپ دینے اور فیسٹول سے نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ، چوہدری اسلم جیسے پولیس افسر کی شہادت پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعرات کی رات شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ مشرف کیساتھ کیا ہوگا مجھے اس کا پتہ نہیں لیکن جب تک قانون سب کے لئے ایک نہیں ہوگا اس ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک آگے بڑھ سکتے ہے ، جب تک قانون کی بالا دستی نہیں ہو گی تو اس ملک میں سرمایہ کاری بھی نہیں آئے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.